شہید بینظیر آباد پولیس کی جرائم پیشہ و منشیات فروش ڈیلر ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 1 اکتوبر 2024 17:48

نوابشاہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اکتوبر 2024ء ) شہید بینظیر آباد پولیس کی جرائم پیشہ منشیات ڈیلر ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید دو منشیات ڈیلر ملزمان بڑی مقدار میں منشیات سمیت گرفتار مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر حسین تنیو کے احکامات کی روشنی میں شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ منشیات ڈیلر ملزمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھانہ بی سیکشن پولیس کی مخفی اطلاع پر کاروائی منشیات  ڈیلر ملزم ظفر اللہ بروہی کو گرفتار کرلیا گیا ہےگرفتار ملزم کے قبضے سے 4000 گرام چرس برآمد کرلیا گیا گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بی سیکشن پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائیگا دوسری جانب تھانہ تعلقہ پولیس کی کاروائی منشیات ڈیلر ملزم محمد عرس چانگ کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد منشیات ایکٹ کے تحت مقدم درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :