مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 23 مزید ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا

منگل 1 اکتوبر 2024 21:47

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے 23 مزید ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مودی حکومت اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے کشمیری ملازمین کو بے بنیاد الزامات کے تحت معطل کر رہی ہے ، تازہ ترین اقدام میں 23 کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی خدمات سے محروم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت اپنی انسان دشمن پالیسیوں کے ذریعے اقوام متحدہ کے متنازع خطہ قرار دیے گئے مسلم آبادی کے علاقے کو زیر کرنے پر تلا ہوا ہے۔بی جے پی حکومت کشمیریوں کو معاشی طور پر گلا گھونٹنے کے لیے اپنی آبادکاری کی استعماری پالیسی کے تحت کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کر رہی ہے۔تمام تر جارحانہ اقدامات کے باوجود بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔