انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ پارٹ I کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 1 اکتوبر 2024 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2024ء) انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے انٹر میڈیٹ پارٹ I (گیارہویں) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے نتائج کے اعلان کے موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان، سیکرٹری بورڈ پروفیسر آصف حسین، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان اور بورڈ افسران بھی موجود تھے بورڈ کی طرف اعلان کردہ نتائج کے مطابق امتحان میں 61104 اٴْمیدواروں نے داخلہ بھجوایا جبکہ 59710 اٴْمیدوار شاملِ امتحان ہوئے جن میں سے 23906 اٴْمیدوار کامیاب ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 40.04رہا اس طرح 35804 اٴْمیدوار ناکام قرار پائے جبکہ 1319اٴْمیدوار غیر حاضر رہے اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ نے کہا کہ کنٹرولر امتحانات اور اٴْن کی پوری ٹیم کامیاب امتحانات کے انعقاد اور بروقت نتائج کی اشاعت پر مبارکباد کے مستحق ہیں جس محنت اور لگن سے تمام افسران و ملازمین نے دن رات ایک کر کے اپنی ڈیوٹی بااحسن طریقے سے سرانجام دی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔

(جاری ہے)

میں اٴْمید کرتا ہوں کہ تمام افسران وملازمین اپنی ڈیوٹی اسی انداز میں ادا کریں گے۔ ادارے کی نیک نامی اور کامیابی کیلئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ جو کہ ہم سب کی ذمہ داری بھی بنتی ہے۔ پنجاب کے بورڈز میں تعلیمی بورڈ، راولپنڈی کو نمایاں مقام حاصل ہے اور میری پوری کوشش ہو گی کہ آمدہ امتحان میں بھی سیکرٹری بورڈ، کنٹرولر امتحانات اور بورڈ افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں بخوبی انداز میں نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :