بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 1 اکتوبر 2024 23:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2024ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2024ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔امتحان میں98834،امیدواران نے شرکت کی۔63806 طالب علم پاس اور کامیابی کا تناسب64.56فیصد رہا۔انٹرمیڈیٹ فرسٹ سالانہ امتحان کے نتیجہ کا تناسب گزشتہ سال کی نسبت10 فیصد زیادہ رہا۔

کمشنر/چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد سلوت سعید نے رزلٹ آن لائن کیااوررزلٹ بورڈ کی ویب سائٹwww.bisefsd.edu.pkپرآپ لوڈ ہو گیا۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی بھی موجود تھے ۔ امتحانات کے لئی364،امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔کمشنر/چیئرپرسن نے کامیاب ہونے والے طالب علموں،ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محنتی وذہین طالب علم ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نتائج انتہائی احتیاط،محنت اور بھرپور توجہ سے تیار کئے گئے ہیں غلطیوں کا امکان نہیں تاہم مطمئن نہ ہونے والے طالب علم ری چیکنگ کی درخواست دے سکتے ہیں۔کمشنر/چیئرپرسن نے کہا کہ تعلیمی بورڈمیں ون ونڈوسنٹربھی اپ گریڈ ہو گیا ہے جہاں طلباء و طالبات کو ایڈمیشن فارم جمع کرانے،مائیگریشن،این او سی،اسناد کی وصولی اورتصدیق سمیت تمام تر سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :