پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 1 اکتوبر 2024 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2024ء) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔لاہور بورد میں ایک لاکھ 62ہزار امیدواروں نے شرکت کی ۔ نتائج میں کامیابی کا تناسب 52فیصد رہا، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں 77ہزار سے زائد امیدوارفیل ہوئے۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ میں ایک لاکھ31ہزار397امیدواروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

امتحانات میں68ہزار71امیدوارکامیاب ،63ہزار326 امیدوارفیل قرار پائے ،کامیابی کا تناسب51فیصد رہا۔ساہیوال بورڈ میں39ہزار855طلبا نے امتحان دیا ،کامیابی کا تناسب 51فیصد رہا۔فیصل آباد تعلیمی بورڈ میں98ہزار834 امیدواروں نے حصہ لیا،63ہزار806 پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 64.56 فیصدرہا۔ملتان بورڈ میں68ہزار 674امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا،37ہزار814 امیدوار امتحانات میں پاس ہوئے،امتحانات میں کامیابی کی شرح55فیصد رہا۔