اپڈیٹ نیوز

ہ*کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا

بدھ 2 اکتوبر 2024 21:40

+کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2024ء) کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شمس اللہ کو قتل اور نصر اللہ کو زخمی کردیا گیا ٹ*واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر نعش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جہاں پر زخمی نصر اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ ٹائون سے ہے خروٹ آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔