لاہور کے تمام خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا

جمعہ 4 اکتوبر 2024 22:51

لاہور کے تمام خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اکتوبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 4اکتوبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے بعد لاہور کے تمام خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے لاہور اسلام آباد سمیت اسلام آباد جانے والی تمام موٹر ویز بند کر دی گئی جبکہ اسلام آباد جانے والے شہریوں کو جی ٹی روڈ پر سفر کرنا پڑا ۔