بھارتی وزیرخارجہ نے پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کردیا

پاکستان صرف ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں،جے شنکر کی گفتگو

ہفتہ 5 اکتوبر 2024 17:07

بھارتی وزیرخارجہ نے پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2024ء) بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت دو طرفہ ملاقات کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا اس مہینے کے وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا،میںپاکستان ایس سی او کے ایونٹ پر جارہا ہوں۔جے شنکر نے کہا کہ میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آئوں گا۔

متعلقہ عنوان :