انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے،محمدخالدقادری

اپنی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور اور غریب لوگوں کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا ہمارا وژن ہے،جیلانی ویلفیئر فائونڈیشن

اتوار 6 اکتوبر 2024 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2024ء) انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے،اپنی خوشیاں منانے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور اور غریب لوگوں کو خوشیوں کے مواقع فراہم کرنا ہمارا وژن ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین جیلانی ویلفیئر فائونڈیشن محمد خالد قادری نے جیلانی ویلفیئر فائونڈیشن اور حاجی عبدالعزیز میمن ویلفیئر کے زیراہتمام جشن ولادت کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مقامی ہال ہالا ناکہ روڈ پر 7ویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر وائس چیئرمین محمد اعظم کھٹیان، چیئرمین محمد عمران میمن۔

ضلعی زکوا کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق بھٹی، محمد زاہد خان، رئیس احمد شیخ۔محمد حارث خان، محمد سلیم شیخ، عارف جمال عباسی، محمد شفیق خان ایڈوکیٹ، عدیل ایڈوکیٹ، محمد افضل، محمد حنیف میمن، محمد راشد خان، ممتاز خان، قاری محمد راشد خان، قاری عرفان محیدی، قاری محمد شاہد عطاری، شوکت عباسی، حافظ طاہر علی، حافظ امان اللہ، پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما عاجز دھامراہ، محمد اعجاز چانڈیو، محمد راشد شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محمد خالد قادری نے کہا کہ غریب خاندانوں کو جہیز جس میں فرنیچر۔سلائی مشین۔واشنگ مشین۔ڈنرسیٹ۔ٹرنک پیٹی۔پیڈسٹل فین۔ سوٹ۔کھیس۔رضائی تکیہ۔تھرماس۔استری و دیگر ضروریات زندگی کا سامان دیا گیا، ہمارا مقصد نہ تو دکھاوا ہے اور نہ ہی کسی سے مقابلہ ہے ویلفیئر کے زیر اہتمام ایمبولینس سروس۔میت بس سروس۔دستکاری سینٹر۔مہندی برائیڈل ٹریننگ سینٹر، بیواہ کے لیے سلائی مشینوں کی تقسیم، بے روزگار افراد میں ٹھیلہ کی فراہمی، رمضان المبارک میں 50 سے زائد خاندانوں میں راشن کی تقسیم و دیگر فلاحی کام جاری ہیں، جلد ہی اولڈ ایج ہوم/جیلانی ہومز اور ڈسپینسری کا افتتاح کیا جائے گا۔

محمد عمران میمن، محمد اعظم کھٹیان، عبدالرزاق بھٹی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی 15 مختلف علاقوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والی غریب فیملیز کی شادیوں کی تقریب ہے جس میں بغیر کسی سرکاری امداد کے یہ پروگرام کیا جاتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر شہر میں ایسے پروگرام منعقد کرے تاکہ مستحق اور غریب افراد اس سے استفادہ کر سکیں۔