ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے بارہویں روز تھیٹر سوسائیڈ انکارپوریٹڈ پیش کیاگیا

پیر 7 اکتوبر 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے بارہویں روز تھیٹر ”Suicide Incorporated“ اردو زبان میں پیش کیاگیا جس کے ڈائریکٹر ریان خان تھے جبکہ ڈرامے کی کاسٹ میں فہد شیخ، ابو بکر خان، اشمال لالوانی، عبدالرحمن اور عمار بخاری شامل تھے جنہوں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے دوران ہال میں قہقہوں کی آواز گونجتی رہی، سوسائیڈ انکارپوریٹڈ ایک ایسی کمپنی ہے جو گاہکوں کے لیے خودکشی کے نوٹ لکھتی ہے، ایک نیا ملازم’ جس کا نام جعفر‘ ہے لوگوں کی مدد کرنے کے خفیہ ارادے سے کمپنی میں شامل ہوتا ہے، نہ کہ صرف نوٹ بیچنا اس کا مقصد ہوتا ہے۔جب وہ ایک کلائنٹ جس کا نام ناصر ہے اس کو بچانے کی کوشش کرتا ہے، تو جعفر کو اپنے ہی دردناک ماضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈرامے میں سنجیدہ موضوعات کے ساتھ مزاح کو شامل کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشکل وقت میں ہمدردی اور انسانی تعلق کتنا اہم ہے۔واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ 2نومبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :