شیخوپورہ فاروق آباد روڈ پر آئل ایجنسی میں آتشزدگی ، 2افراد زخمی

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ منگل 8 اکتوبر 2024 16:49

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر 2024ء ) شیخوپورہ فاروق آباد سرگودھا روڈ میں ایک آئل ایجنسی میں اچانک آتشزدگی ہونے سے 2افراد زخمی ہوئے ہیں بتایا گیا ہے آتشزدگی والی جگہ سے چند میٹر کے فاصلے پر  بڑا آئل ڈپو بھی تھا جس کے باعث بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتاتھا۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔ کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیموں کا فوراً ریسپانس۔  امدادی ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کے بعد ہسپتال شفٹ کر دیا۔  زخمی ہونیوالے افراد میں وقاص 30سال اور عباس 50سال شامل ہیں  ۔

متعلقہ عنوان :