ایبٹ آباد ، شان قرآن و شان خاتم النبیاء کانفرنس 10 اکتوبر کو جامع مسجد محمدی میر عالم ٹاون میں منعقد ہو گی

بدھ 9 اکتوبر 2024 16:11

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) شان قرآن و شان خاتم النبیاء کانفرنس (کل) جمعرات کو بعد از نماز عصر جامع مسجد محمدی میر عالم ٹاون جھنگی ایبٹ آباد میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

جانشین امام الزاہدین و العارفین حضرت اقدس مولانا محمد ارشد الحسینی کی زیر سرپرستی اور حضرت قاضی مولانا محمد احمد الحسینی کی زیر نگرانی منعقدہ کانفرنس کے مہمان خصوصی العلماءاستاد مولانا مفتی محمد حسن اور شاہین ختم نبوت حضرت اﷲ وسایا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ہوں گے۔

کانفرنس میں عبدالسلام تلاوت کلام پاک اور حکیم سید اعجاز حسین شاہ کاظمی نعت رسول مقبول پیش کریں گے۔ محمدی مسجد کے امام قاضی محمد احمد الحسینی نے ایبٹ آباد شہر اور گردونواح کے شہریوں سے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :