اسرائیل صہیونی دہشت گرد تنظیم ہے: ترک صدر

بدھ 9 اکتوبر 2024 22:02

اسرائیل صہیونی دہشت گرد تنظیم ہے: ترک صدر
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2024ء) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو ’صہیونی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اپنی حکمراں جماعت کے قانون سازوں سے گفتگو کی ہے۔

(جاری ہے)

دورانِ گفتگو انہوں نے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ترک صدر نے اسرائیل کی حمایت پر مغربی طاقتوں بالخصوص امریکا پر شدید تنقید کی ہے۔انہوں نے حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ایران کے درمیان سرحد پار فائرنگ کو خطے میں بڑے تنازع کا خطرہ قرار دیا ہے۔