Wپیپلز پارٹی لاہور کی صدارت کیلئے لابنگ شروع

بدھ 9 اکتوبر 2024 20:30

ؔلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیم کا تاج کس کے سر پر ہو گا یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے باقاعدہ لابنگ شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی لاہور کے صدر کا عہدہ چوہدری اسلم گل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی پڑا ہے جس سے پارٹی کو شدید سیاسی نقصان کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی پی پی لاہور کی صدارت کا منصب حاصل کرنے کے لیے لابنگ کرنے والوں میں بیرسٹر عامر حسن، پارٹی کے رہنما حاجی عزیز الرحمان چن کے صاحبزادے رحمن چن اور میاں ایوب شامل ہیں تاہم سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پارٹی لاہور کی صدارت کا تاج بیرسٹر عامر حسن کے سر پر رکھنے کے خواہاں ہیں۔

پارٹی رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پی پی پی لاہور کے صدارتی عہدے پر تعیناتی کے بعد پارٹی لاہور کا صدر ازخود پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا رکن بن جائے گا۔