کمشنر شہید بینظیرآباد سید محمد سجاد حیدر نے پاکستان بیت المال کے زیر انتظام چلنے والے پاکستان سوئیٹ ہوم نواب شاہ کا دورہ کیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 10 اکتوبر 2024 17:22

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2024ء ) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدرنے آج پاکستان بیت المال کے زیر انتظام  چلنے والے پاکستان سوئیٹ ہوم نواب شاہ کا دورہ کرکے بچوں سے ملاقات کی اس موقع پرکمشنر سید محمد سجاد حیدر  نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت نیکی کا کام ہے اس لئے  بے سہارا  و یتیم بچوں کی دیکھ بھال کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے  تاہم  پاکستان بیت المال بے سہارا اور یتیم بچوں کو سہارا دیکر ایک اچھا کام کررہا ہے  جس کے لئے ڈویژنل و  ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن مدد فراہم کی جائے گی  کمشنر نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس ادارے اور دیگر عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر کے معاشرے میں برابری کے بنیاد پر حقوق دلائے جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر نے بچوں سے عام معلومات کے متعلق سوالات کئے درست جواب دینے والے بچوں کو کمشنر نے کیش انعامات بھی دیئے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال شہزاد علی جسکانی نے  کمشنر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  اس ادارے میں 4 سال سے 6 سال تک کے عمر والے بچوں کو داخل کیا جاتا ہے  اس وقت  اس سوئیٹ ہوم میں 100بچے موجود ہیں جس کے کھانے پینے ، رہائش، ادویات اور تعلیم کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام ترسہولیا ت مفت فراہم کررہے ہیں، جبکہ اس سوئیٹ ہوم کےبچے ملک کے نامور تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :