حاصل پور میں آئینی ترمیم کے حق میں سٹوڈنٹ تحریک کی ریلی

شرکاء کا ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینے کا مطالبہ

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:27

حاصل پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) حاصل پور میں آئینی ترمیم کے حق میں سٹوڈنٹ تحریک کی ریلی، آئینی ترمیم کا نفاذ فوری طور پر یقینی بنایا جائے، شرکاء کا ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینے کا مطالبہ ، شرکاء نے آئینی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترمیم کی حمایت میں نعرے لگائے اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اسٹوڈنٹ تحریک حاصل پور اور سویل سوسائٹی حاصل پور نے آئینی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترمیم کے حق میں ریلی نکالی ، مظاہرین نے شہر کی مرکزی شاہراہ پر قائم پریس کلب میں ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئینی ترمیم کا نفاذ فوری طور پر یقینی بنایا جائے ، شرکاء نے ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا، شرکائ نے آئینی عدالتوں کے قیام اور آئینی ترمیم کی حمایت میں نعرے لگائے اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے، شرکاء کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئینی ترمیم اور آئینی عدالتوں کا قیام روشن پاکستان کے لیے ضروری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آئینی ترامیم سے ملک کی بہتری اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :