معیاری فنی تعلیم کا فروغ میرا عزم ،گزشتہ 6ماہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے بے مثال اقدامات کئے گئے ،چوہدری شافع حسین

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:43

معیاری فنی تعلیم کا فروغ میرا عزم ،گزشتہ 6ماہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کارکردگی ،آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ،چیئرپرسن بورڈ وڈی جی پی ایس ڈی اے صاحبزادی وسیمہ عمر نے دونوں اداروں کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری فنی تعلیم کا فروغ میرا عزم ہے ،عالمی مارکیٹ میں ہنرمند افرادی قوت کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر بنا رہے ہیں ۔ماضی میں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری پر توجہ نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے گزشتہ 6ماہ میں معیاری فنی تعلیم کے فروغ کے لئے بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے امتحانی نظام میں مزید شفافیت لانے کیلئے مؤثر اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ روم بھی ہونا چاہیے۔چیئرپرسن بورڈ وسیمہ عمر نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں ون ونڈو کی سہولت دی گئی ہے اور بورڈ میں سولر پینلز ،کیومینجمنٹ سسٹم اور حاضری کا بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایس ڈی اے ہارون نصیر اور دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :