گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی

جمعرات 10 اکتوبر 2024 22:56

گورنرسندھ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) گورنر سندھ وچانسلر کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں جامعہ کراچی کے اسپیشل کانوکیشن میں جامعہ کراچی کی طرف سے اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، وائس چانسلرز، رجسٹرار، ڈینز، پروفیسرز اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

گورنرہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ گیسٹ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان کی خدمات کے اعتراف پر اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے دنیا بھر میں ہزاروں لیکچرز دئیے اور وہ مسلم حلقوں میں بےحد مقبول ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کئی مناظرے ریکارڈ کرائے۔گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔