سردار یار محمد رند کا سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار

جمعرات 10 اکتوبر 2024 19:40

پ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) سابق وفاقی وصوبائی وزیر سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس غم دکھ اور مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر شریک ہوں مرحوم الہی بخش سومرو ایک زیرک سیاستدان تھے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاسردار یار محمد رند نے اللہ تعالی سے مرحوم کے بلند درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔