الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

جمعرات 10 اکتوبر 2024 20:25

ً کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2024ء) الیکشن ٹریبونل بلوچستان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 260 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیاالیکشن ٹریبونل تھری کے جج عامر نواز رانا نے این اے 260 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ دو ہفتوں میں ووٹوں کی گنتی کی جائے ، این اے 260 چاغی سے جمعیت علماء اسلام کے عثمان بادینی کو کامیاب قرار دیا گیا تھا ،رکن قومی اسمبلی عثمان بادینی کی کامیابی کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار فتح محمد محمد حسنی نے چیلنج کیا تھا ، سماعت میں سردار فتح محمد محمد حسنی کے کیس کی پیروی محمد ریاض ایڈووکیٹ نے کی جبکہ عثمان بادینی کی جانب سے کامران مرتضی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔