
داسو پاور پروجیکٹ حملے کے2 ماسٹرمائنڈ دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے
دہشتگردوں محمد حسین اور ایاز عرف جہانزیب کو سکیورٹی خدشات پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا جہاں سمندری کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا دونوں دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، ترجمان سی ٹی ڈی
فیصل علوی
جمعہ 11 اکتوبر 2024
11:18

(جاری ہے)
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی۔
دہشت گرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔واضح رہے کہ 14جولائی 2021ءکوخیبر پختونخوا ہ کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب حملے میں 9 انجینئرز، دو فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا تھا کہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیاتھا جب ایک بس برسین کیمپ سے 30 ورکرز کو لے کر پلانٹ کے مقام پر جارہی تھی۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تھا جبکہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے گیا تھا۔شدید زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیاگیا تھا جبکہ ریسکیو 1122 کے ایمبولینسز اور اہلکار بڑی تعداد میں موقع پہنچ گئی تھی۔چین نے پاکستان سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ حملے کی مذمت کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لیجیان کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں، تنظیموں اور منصوبوں کی حفاظت کیلئے کام کرنے والے چینی شہریوں پر حملے میں ملوث مجرمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ چینی سفارت خانے نے داسو ہائیڈورپاور پروجیکٹ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔بعدازاں پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے چینی وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب بس واقعے کے مقام کا دورہ کیا تھا۔چینی سفیر کو واقعے پر بریفنگ دی گئی تھی جبکہ چینی کے سفیر نے واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت بھی کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل ہرگز امن نہیں چاہتا‘ حملوں کی محض مذمت کافی نہیں اب راستہ روکنا ہوگا، وزیرخارجہ
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘مریم نوازشریف
-
حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن
-
وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری
-
کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کی درخواست پر سماعت
-
’’امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے‘‘ وزیراعظم کا امیرِ قطرسے ملاقات میں اظہارِیکجہتی
-
توشہ خانہ کیس؛ عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف گواہی کیلئے 2 فوجی افسران کو طلب کرلیا گیا
-
کامن ویلتھ کی 8 فروری الیکشن پر لیک رپورٹ نے بھی انتخابی دھاندلی کا پول کھول دیا، عمران خان
-
گڈو اورسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘ شرجیل میمن
-
مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات فوری ختم کریں، حکومت اوراپوزیشن کا اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.