ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ خواجہ عمران نذیر

جمعہ 11 اکتوبر 2024 19:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی کے گراف کو کم کرنا اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ڈینگی کی روک تھام کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈینگی کی روک تھام کے لیے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ڈیوٹیاں تفویض کر دیں، طاہرہ اورنگزیب کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ، ناصر بٹ کو واسا اور آر ڈبلیو ایم سی، سردار نسیم کو ایم سی آر، ملک ابرار اور ضیاءاللہ شاہ کو محکمہ اوقاف، نعیم اعجاز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ، پارلیمانی سیکرٹری شازیہ رضوان کو ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، انجینئر راجہ قمر الاسلام اور چوہدری عمران الیاس کو ضلع کونسل، تحسین فواد کو ایس ڈبلیو بی ایم اینڈ این جی اووز، ملک افتخار کو کنٹونمنٹ بورڈ، حاجی پرویز اور طیب قریشی کو آر ڈی اے ، ملک منصور کو چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ، طاہرہ مشتاق کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی، محسن ایوب کو محکمہ لائیو سٹاک، زیب النساء اور طیب قریشی کو محکمہ فشریز، راجہ حنیف اور عمر فاروق کو محکمہ کوآپریٹو اور جاوید مغل کو محکمہ ایگریکلچر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، اس وقت ہماری اولین ترجیح راولپنڈی میں ڈینگی کے گراف کو کم کرنا ہے، ڈینگی ایکٹیویٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے عوامی نمائندوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ کے طور پر انجام دیں۔