ورلڈ کلچر فیسٹیول کے اٹھارہویں روز ڈانس جنکشن نائٹ کا انعقاد

اتوار 13 اکتوبر 2024 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2024ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے جاری 38 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی2024“ زور و شور سے جاری رہے، فیسٹیول کے اٹھارہویں روز ”ڈانس جنکشن نائٹ‘ نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دیئے جس میں پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں میں نگہت چوہدری ، مانی چاو(گروپ)، فرخ دربار ،وقار سمراٹ ،زاہدہ نور ، پی این سی اے (فوک پرفارمنس)عبدالغنی (گروپ) ،جوگ رنگائی ، وقاص اینڈ روہت (گروپ)، ڈی جے جون ،ماسٹر غلام حسین ، ساجد گربا ( گروپ )اوربھٹ شاہ مٹکا( گروپ) نے بھرپور انداز میں پرفارم کیا۔

(جاری ہے)

ڈانس جنکش میں پاکستانی فنکاروں کی زبردست پرفارمنس نے لوگوں کے دل جیت لیے۔جس میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :