
لاہور، پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ،کالج سیل ، رجسٹریشن منسوخ
صوبائی وزیر تعلیم کی مشتعل طلباء سے ملاقات میں انصاف کی یقین دہانی، پولیس کی بھاری نفری کالج کے باہر اور اندر موجود ہے جبکہ قیدیوں کی وین بھی کالج کے باہر پہنچ گئی
فیصل علوی
پیر 14 اکتوبر 2024
15:24

(جاری ہے)
بعدازاں رانا سکندر حیات نے طلبہ کو انصاف کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو ہر صورت انصاف دیا جائیگا اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے طلبا کو تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پنجاب کالج کے مسلم ٹاﺅن اور ائیرلائن سوسائٹی سمیت دیگر کیمپسز میں بھی طلبا و طالبات نے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث گلبرگ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ آج صبح لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر کے بعد مشتعل طلباءنے گلبرگ کیمپس پر دھاوا بول دیا اور کالج کا گیٹ توڑادیا جبکہ سامان کو آگ لگا دی۔ مشتعل طلباءکے تصادم کے نتیجے میں 27 افراد زخمی ہوئے۔انتظامیہ نے کالج کی طالبات کو باہر جانے سے روکتے ہوئے کلاسز کو بند کردیا۔ پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر دو پہلو سامنے آئے ہیں۔ ایک طرف کالج کی طالبات نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور واقعہ پر کنال روڈ پراحتجاج کرکے شاہراہ بند کردی۔ دوسری جانب پولیس نے کہا ہے کہ پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی اورمبینہ متاثرہ بچی اور اس کا خاندان سامنے نہیں آئے۔گزشتہ روز پنجاب کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر سیکورٹی گارڈ کی جانب سے زیادتی کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں جس کے بعد پولیس نے مشتبہ سیکورٹی گارڈ میں حراست میں لے گیا تھا ۔اس معاملے پر ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھاکہ متاثرہ اور اس کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جبکہ واقعے سے متعلق متعلقہ پولیس اسٹیشن، 15 پولیس ہیلپ لائن اور کالج انتظامیہ کو کسی قسم کی اطلاع نہیں ملی تھی۔ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھاکہ لاہور پولیس کالج انتظامیہ اور طلبا سے مسلسل رابطے میں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.