رکشہ بے قابو ہو کر دوسرے رکشے سے ٹکرانے سے 13سالہ بچہ جاں بحق

پیر 14 اکتوبر 2024 22:48

رکشہ بے قابو ہو کر دوسرے رکشے سے ٹکرانے سے 13سالہ بچہ جاں بحق
لاہور /رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2024ء) رکشہ بے قابو ہو کر دوسرے رکشے سے ٹکرانے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رائے ونڈ کے علاقے بھچوکی پھاٹک پر سکول رکشہ طلبہ کو لے کر رائے ونڈ سکول لے جارہا تھا کہ سڑک کنارے رکشے میں بے قابو ہو کر ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں فلپس ولد ناصر مسیح سکنہ بھچوکی گایوں بعمر تقریباً 13سال کی موت واقع ہوگئی ۔پولیس نے کارروائی شروع کردی ۔