راولپنڈی،تاش پر جواء کھیلنے والے 12 قمار باز گرفتار

داؤ پر لگی رقم 33 ہزار 350روپے، 12 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد

پیر 14 اکتوبر 2024 23:14

راولپنڈی،تاش پر جواء کھیلنے والے 12 قمار باز گرفتار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2024ء) راولپنڈی پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 12 قمار بازوں کو گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم 33 ہزار 350روپے، 12 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پو جواء کھیلنے والے 04قمار بازوں سہیل انجم،عالمگیر،اسلم اور قاسم کو گرفتا رکرلیا، ملزمان سے دائو پر لگی رقم22ہزار 500روپے ، 04موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، نیوٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 08 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں دولت خان، عبداللہ، راحیل، غلام عباس، ریاض، حنیف،شوکت اور محدم ارشد شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 10 ہزار 850روپے، 08 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے۔

ایس پی راول محمدحسیب راجہ نے کہاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :