کتے کے کاٹنے ویکسینس ، ہیومن ایمیونوگلوبلین انجکشن شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دی گئی

منگل 15 اکتوبر 2024 14:03

کتے کے کاٹنے    ویکسینس ،  ہیومن ایمیونوگلوبلین انجکشن  شہید سیف الرحمٰن ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے احکامات کی روشنی میں سیکرٹری ہیلتھ دلدار احمد ملک ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن ڈاکٹر اقبال عزیز نےاین آئی ایچ سے کتے کے کاٹنے کی 1 ہزار ویکسینس اور 500 ہیومن ایمیونوگلوبلین انجکشن شہید سیف الرحمٰن گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دئے گئے ہیں جہاں سیکرٹری ہیلتھ اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سرجن معائنہ کررہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کے مطابق یہ ویکسینس گلگت بلتستان کے تمام ہسپتالوں میں تقسیم کی جائیں گی جہاں کتے کے کاٹنے کے مریضوں کو لگائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :