دوسرا ٹیسٹ، کامران غلام ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کرنے والے 13 ویں پاکستانی بیٹر بن گئے

پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 اکتوبر 2024 16:30

دوسرا ٹیسٹ، کامران غلام ڈیبیو میچ میں سنچری سکور کرنے والے 13 ویں پاکستانی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 اکتوبر 2024ء ) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنالیے، کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری سکور کرنے والے 13ویں پاکستانی بیٹر بن گئے۔ ملتان میں کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان شان مسعود 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

گرین شرٹس نے ابتدائی 2 وکٹیں محض 19 رنز پر گنوادیں تھیں۔ بعد ازاں صائم اور کامران نے 149 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے پاکستان کا اسکور مستحکم کیا تاہم صائم 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کامران غلام 102 اور محمد رضوان 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 جبکہ میتھیو پوٹس اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے لیے خالد عباد اللہ کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر تھے۔

جاوید میانداد نے 1975ء میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 163 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سلیم ملک نے 1982ء میں سری لنکا کے خلاف کراچی میں اپنی تیسری اننگز میں ناقابل شکست 100 رنز بنائے تھے جبکہ محمد وسیم نے 1996ء میں لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں 109 رنز بنائے تھے۔ علی نقوی نے راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 115 رنز بنائے اور اظہر محمود اسی مقام پر جنوبی افریقہ کے خلاف 128 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

یونس خان نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں اپنی تیسری اننگز میں 107 رنز بنائے اور ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسری اننگز میں توفیق عمر نے 104 رنز بنائے۔ یاسر حمید کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی دوسری اور چوتھی اننگز میں 170 اور 105 کے اسکور کے ساتھ دنیائے کرکٹ پر چھائے۔ فواد عالم نے 2009ء میں کولمبو میں سری لنکا کے خلاف تیسری اننگز میں 168 رنز بنا کر متاثر کیا جب کہ عمر اکمل نے 2009ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیونیڈن میں دوسری اننگز میں 129 رنز بنائے۔ عابد علی نے راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں ناقابل شکست 109 رنز بنائے۔