کرتارپورمیں بھارت اورپاکستان کے پنجابی شعرا کی’’سانجھی بیٹھک‘‘مشاعرے کا انعقاد

بھارتی پنجابی شعرا کا وفد کرتار پور راہداری کے ذریعے دربار کرتار پور پہنچا ۔مشاعرے میں شرکت کی

منگل 15 اکتوبر 2024 19:09

کرتارپورمیں بھارت اورپاکستان کے پنجابی شعرا کی’’سانجھی بیٹھک‘‘مشاعرے ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) کرتار پور میں بھارت اور پاکستان کے پنجابی شعرا کی’’سانجھی بیٹھک‘‘مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی پنجابی شعرا کا وفد کرتار پور راہداری کے ذریعے دربار کرتار پور پہنچا اور مشاعرے میں شرکت کی۔ کرتار پور میں بھارتی اور پاکستانی پنجابی شعرا نے دربار کمپلیکس کے باہر سانجھی بیٹھک مشاعرے کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

مشاعرے میں شرکت کے لیے بھارت سے کرتارپور راہداری کے ذریعے نامور شاعرہ جسپندر پال گریوال،راج ویر گریوال ، ہرویندر سنگھ ، سمر جیت گریوال ،سریندر ڈھلوں ،سونو بہادر ،نریش کمار سمیت درجن بھر سے زائد شعرا کرتار پور پہنچے ،دربار میں ماتھا ٹیکا اور کمپلیکس کے باہر مشاعرے میں اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی مقامی پنجابی شعرا صابر ناز، بشیر کمال، اصغر بھٹی ،بابا ذولفقار ہاشمی ، نور حسن رجب علی سمیت نامور مقامی شعرا نے اپنا کلام اور ٹپے پیش کیے اور سریلے انداز میں مشرقی اور مغربی پنجاب کی تقسیم، ثقافت اور تہذیب کے رنگ اور انگ بیان کئے۔