دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پرذو معنی پوسٹ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوسٹ میں لکھا گیا کہ چھٹے روزکے لیے تیار ہو رہے ہیں

منگل 15 اکتوبر 2024 22:07

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پرذو معنی پوسٹ
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2024ء) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر ذو معنی پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

انگلش بورڈ نے ٹیم کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوسٹ میں لکھا گیا کہ چھٹے روز کے لیے تیار ہو رہے ہیں، بعد میں چھٹے روز کو کاٹ کر ڈے ون لکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ پہلے ٹیسٹ والی پچ پر کھیلا جا رہا ہے۔