ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو مری شہر یار شیرازی کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد

بدھ 16 اکتوبر 2024 12:02

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2024ء) مری میں آمدہ برفباری کے سیزن میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو مری شہر یار شیرازی نے تمام محکموں کے سربراہان،مرکزی انجمن تاجران مری،ہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندوں،مری کے سٹیک ہولڈروں اوردیگر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جناح ہال مری میں منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرمری کیپٹن(ر) عبدلواہاب خان،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 مری انجینئر کامران رشید،ڈی ڈی ایم اے راجہ افتخار،مولانا قاری سیف اللہ سیفی،مرکزی انجمن تاجران مری کے چیئرمین مرزاسہیل بیگ،صدرسہراب احمدعباسی،جنرل سیکرٹری حاجی ناصر عباسی،سیکرٹری اطلات شاہدممتاز،ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرحاجی خلیل خان،جنرل سیکرٹری سلیم اکابر عباسی، پتریاٹہ ریزارٹ کے منیجرمعظم ڈی ایف اومری رضاانور،آرڈبلیوایم سی مری کے طلحہ میر،ساجدعلی،محکمہ تعلیم کی حاجراں شاہین،ٹورازم سکواڈ س،سول ڈیفنس اور متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اے ڈی سی آر کا کہنا تھا کہ تمام محکمے اپنی تفصیلی بریفنگ تیار کریں اور جو لوگ برفباری کے سیزن میں ڈیوٹی دینگے انکی تفصیلات فراہم کی جائیں ،محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ جنگلات کے ملازمین بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے ، برفباری کی صورت تمام ذمہ دارمحکمے اپنی کارکردگی کو درست رکھیں گے ، کسی قسم کی غفلت یاکوتائی برداشت نہیں کی جائیگی،2022 جیسے سانحہ دوبارہ نہیں ہونے دیاجائیگا۔اجلا س کے اختتام پرمولانا قاری سیف اللہ سیفی نے خصوصی دعابھی کی۔