سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی60ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائیگی

بدھ 16 اکتوبر 2024 14:24

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2024ء) پاکستان کے سابق وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی 60ویں برسی22اکتوبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور قائد ملت لیاقت علی خان کے بعد دوسرے وزیر اعظم تھے۔

(جاری ہے)

خواجہ ناظم الدین 1894ء کو سابقہ مشرقی پاکستان بنگلادیش کے ایک نواب گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے علی گڑھ اورانگلستان کے اعلیٰ اداروں سے تعلیم حاصل کی۔

خواجہ ناظم الدین متحدہ ہندوستان میں مسلم لیگ کے اہم ترین عہدے دار تھے بانی پاکستان محمد علی جناح کی وفات کے بعد پاکستان کے دوسرے گورنرجنرل بنے وہ نواب زادہ لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کے دوسرے وزیر اعظم بھی بنے۔