کاشف مرزا کی والدہ،طارق صدیقی،محمد عامرکی والدہ ،تسکین جعفری،الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر سجن یونین کااظہار افسوس

بدھ 16 اکتوبر 2024 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2024ء) سجن یونین سی بی اے کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کے ایم سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فیومیگیشن میونسپل سروسزکاشف مرزا کی والدہ، ڈائریکٹرفائربریگیڈو کنٹریکٹ منیجمنٹ طارق صدیقی،فنانس چیک سیکشن کے کلرک محمد عامر کی والدہ، ریٹائر ملازم کے ایم سی تسکین جعفری اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔