مریم نواز پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کروارہی ہے،رانا محمد اسحاق

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کو خود مختار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے اقدامات اٴْٹھائے جارہے ہیں

اتوار 20 اکتوبر 2024 11:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2024ء) سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا محمد اسحاق خاں سابق ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کو خود مختار اور معاشی طور پر مستحکم کرنے کے اقدامات اٴْٹھائے جارہے ہیں مریم نواز پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کروارہی ہے تاکہ عوام کے مسائل جلد سے جلد حل ہوں ان خیالات کا اظہار رانا محمد اسحاق خاں نے ڈیرہ حاجی لکھے خاں الہ آباد میں اپنے ووٹرز سپوٹرز کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ این اے 133 کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی جلد بڑے منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا الہ آباد میں ترقیاتی کاموں کے لیے 10 کروڑ روپے گرانٹ دی جارہی ہے اس فنڈ سے سیوریج سولنگ نالیاں اور پی سی وغیرہ بنائی جائیں گی اپنے حلقہ کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا ہار جیت مقدر کا کھیل ہے انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 133 کے ہسپتال اور سکول اپ گریڈ کیے جارہے ہیں کام کا آغاز ہوچکا ہیچونیاں، الہ آباد اور کنگن پور روڈ پر بھی کام شروع ہوچکا ہے سڑک کا یہ منصوبہ ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گاجو مریم نواز شریف نے ہمیں دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے بہترین اقدامات سے عوام کو سہولیات میسر آرہی ہیں پنجاب بھر میں خوشحالی کا دور شروع ہوچکا ہے جس کے نتائج مہنگائی کم ہونے کی صورت میں عوام کو ملنا شروع ہوچکا ہے اس موقع پر ایم رمضان خاں ساجد دھینگل، سردار فہیم انور گہلن ایڈووکیٹ، ملک احمد الہ آباد، عدیل شریف بھٹی، عادل شہزاد، رانا اللہ دتہ، پرویز ٹھیکیدار، سلیم جٹ، عمر مجید بھٹی اور چوہدری اشتیاق شاکر و دیگر کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔