dمیزان بینک نی9ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

منگل 22 اکتوبر 2024 21:35

fکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2024ء) میزان بینک نے 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والے 9ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میزان بینک کو 30ستمبر 2024کو ختم ہونے والے 9ماہ میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 58.04ارب روپے کے مقابلہ میں 34فیصد اضافہ کے ساتھ 77.5ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل ہوا۔اس بات کا اعلان میزان بینک کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی،جبکہ اس موقع پر بورڈ کے وائس چیئر مین فیصل اے ا ے اے النصر بھی موجود تھے۔

میزان بینک نے ہر شعبے میں نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور 30ستمبر 2024 کو ختم اوسط ایکویٹی(ROAE) پر بینک کا سالانہ منافع 50فیصد رہا۔ بینک کی فی حصص آمدنی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 32.42روپے فی حصص کے مقابلہ میں بڑھ کر 43.26روپے فی حصص ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

بورڈ نے تیسری سہ ماہی کیلئے بینک کے حصص یافتگان کیلئی7روپے فی شیئر(70فیصد) کیش ڈیوڈنڈ دینے کابھی اعلان کیاہے، جس کے بعد بینک کی جانب سے شیئرہولڈرز کو9ماہ میں مجموعی کیش ڈیوڈنڈ 21روپے فی حصص (210فیصد) تک پہنچ گیا ہے۔

بینک کے مجموعی ڈپازٹس گزشتہ سال کے مقابلہ میں 12فیصد اضافہ کے ساتھ3.3ٹریلین روپے ہوگئے ہیں۔بینک نے غیر فعال فنانسنگ کے 2فیصدسے کم تناسب کے ساتھ اعلی اثاثہ جات کا معیار )برقراررکھا ہے جبکہ بینک کی غیر فعال فنانسنگ 179فیصدکی کوریج شرح کے ساتھ اطمینان بخش پوزیشن پرہے جوکہ بینکنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ میں سے ایک ہے۔ بینک کا نیٹ اسپریڈ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے 154.6بلین روپے کے مقابلہ میں 214.8بلین روپے ہوگیا۔

اس متاثرکن نمو کی وجہ بڑھتی ہوئی حجم اور اعلی اوسط بنچ مارک کی شرح ہے۔ اس کے علاوہ ڈیبیٹ کارڈ ٹرانزیکشنز اور تجارت سے متعلق آمدنی میں قابل ذکر اضافے کی وجہ سے بینک کی نان فنڈڈ آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کی15.2ارب روپے کے مقابلہ میں 20فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 18.2ارب روپے ہوگئی۔ 2024کی تیسری سہ ماہی میں 2.6ٹریلین ڈپازٹس کے ساتھ میزان بینک ڈپازٹس کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے بینکوں میں سے ایک ہے۔۔ملک کی بینکنگ انڈسٹری میں روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے ذریعے بیرون ممالک سے زِ مبادلہ لانے میں 26فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ میزان بینک نے قائدانہ پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ ملک کی339شہروں میں 1200 سے زائد اے ٹی ایمز کے ساتھ میزان بینک کی ایک ہزار سے زائد برانچز ہیں۔

متعلقہ عنوان :