بلاول بھٹو زرداری کی لکی مروت میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت

منگل 12 مئی 2026 19:10

بلاول بھٹو زرداری کی لکی مروت میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2026ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لکی مروت میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں 2 ٹریفک اہلکاروں سمیت 7 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں شہید ہونے والے افرادکے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردانہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا ء کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ۔