Live Updates

وہ بڑے ملک جو آپس میں بات نہیں کرتے تھے آج پاکستان کی بدولت معاہدہ کررہے ہیں

دنیا نے ماضی میں پاکستان کو دہشتگردی اور طالبان کا ملک قرار دیکر پیچھے چھوڑ دیا تھا، لیکن آج پاکستان بڑے ملکوں کے درمیان مصالحتی کا کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 مئی 2026 19:22

وہ بڑے ملک جو آپس میں بات نہیں کرتے تھے آج پاکستان کی بدولت معاہدہ کررہے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 12 مئی 2026ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی اور عسکری لیڈر شپ اگر ملک سے محبت کرنے والی ہوں تو اس ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ دنیا نے ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی اور طالبان کا ملک قرار دیکر پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ آج پاکستان بڑے ملکوں کے درمیان مصالحتی قرار ادا کررہا ہے۔

جو دو ملک آپس میں بات نہیں کرتے اب وہ پاکستان کی بدولت معاہدہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دور اندیشی کی وجہ سے آج پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا کوئی بحران نہیں۔ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے 21ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ کی تقریب کے سلسلے میں بہت سے یونیورسٹیوں میں جانے کا اتفاق ہوا لیکن لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے میری بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی سے انگلش میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی کے طالبات سے آج دل کی باتیں کرنے آئی ہوں۔ ڈگری حاصل کرنے والی تمام طالبات کو شاباش دیتی ہوں۔مجھے احساس ہے کہ بہت سے چیلنجز اور مشکل حالات سے گزر کر سب طالبات یہاں تک پہنچی ہیں۔

فارغ التحصیل طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہوں۔ ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ کا سفر ختم نہیں بلکہ اب شروع ہوا ہے۔ڈگری لیکر آپ سب نے زندگی کے سفر میں آگے بڑھنا ہے۔۔ کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارایک خاتون وزیراعلیٰ کے منصب پر مقررہوئی۔

میری کیبنٹ میں سب سے محنتی وزیر خواتین ہیں۔ پہلی بار کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے بڑے عہدوں پر خواتین کام کررہی ہیں۔ خواتین آج مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ میری اپنی جماعت کے لوگ کہتے تھے کہ کیسے ایک خاتون پولیس، انسداد دہشت گردی اور دیگر انتظامی معاملات کیسے چلائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ قوم کی بیٹیوں کی طاقت پر مکمل اعتماد ہے۔

ہماری خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم نہیں ہیں۔ خواتین کردار ادا کرے گی توملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ صوبے میں خواتین کو ہراساں کرنے والے مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لائے بغیر نہیں سوتی۔ خواتین کے تحفظ کیلئے جگہ جگہ پینک بٹن لگائے جارہے ہیں۔ خواتین کیلئے ورچوئل پولیس اسٹیشن بنائے ہیں۔ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کیلئے زیروٹالرنس ہے۔

والدین سے کہتی ہوں کہ ہراسمنٹ کے معاملے میں ہمیشہ اپنی بیٹی کا ساتھ دیں۔ خواتین کیلئے آن لائن ہراسگی کیلئے سسٹم تشکیل دیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں انفراسٹر،امن وامان اور معیشت پر کام کررہی ہوں۔ ایک ماں کی حیثیت سے جب طلبہ کی طرف دیکھتی ہوں تو دل چاہتا ہے کہ پلک جھپک میں تمام مسائل کو حل کردوں۔ ” اپنی چھت، اپنا گھر“ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھرمکمل ہونے پر سب سے زیادہ خوشی مجھے ہوئی۔

رانا سکندر حیات نے تعلیم کے میدان میں بہت کام کیا اور یہ بچوں کے فیورٹ ہیں۔ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم میں بچوں سے ان کی آب بیتی سن کررونا آجاتا تھا۔بہت سے ایسے بچے کو جن کو مالی سپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے آج وہ تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آج ٹیکنالوجی، اے آئی کے دور میں لیپ ٹاپ کے بغیر تعلیم حاصل کرنا نا ممکن ہے۔

بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم اور غلیل تھامنے کی بجائے لیپ ٹاپ ہونے چاہیے۔ تقریباً ایک لاکھ بچوں کو ہونہار سکالر شپ دیئے۔ صوبے میں تیس ہزار طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دے چکے ہیں۔ طلبہ کی آسانی کے لئے گرین بسوں کا دائرکار کالجز اور یونیورسٹیوں تک بڑھایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ اگلے سال طلبہ کو ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دیئے جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے والد لاہور کی سڑکوں پربیٹیوں کو بائیکس چلاتے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ یہ ملک ہماراہے، کسی ایک سیاسی جماعت کا نہیں ہے۔ ملک کی جیت کو فتح کے پر منانابطور پاکستانی سب سے ذمہ داری اور فرض ہے۔ اس ملک کا جھنڈا اور فیوچر نوجوان کے ہاتھوں میں ہے۔ بھارت سے جنگ میں پوری قوم ” بنیان مرصوص“ کی طرح اکٹھی ہوگئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ دنیا نے ماضی میں پاکستان کو دہشت گردی اور طالبان کا ملک قرار دیکر پیچھے چھوڑ دیا تھا۔آج پاکستان بڑے ملکوں کے درمیان مصالحتی کا کردار ادا کررہا ہے۔ جو دو ملک آپس میں بات نہیں کرتے اب وہ پاکستان کی بدولت معاہدہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دور اندیشی کی وجہ سے آج پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کا کوئی بحران نہیں۔ سیاسی اور عسکری لیڈر شپ اگر ملک سے محبت کرنے والی ہوں تو اس ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات