نوجوانوں کو جدید مہارتوں اور بین الاقوامی زبانوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، چوہدری سالک
منگل 12 مئی 2026 19:10
(جاری ہے)
تقریب سے قبل وفاقی وزیر جاپانی سفیر اور جامعہ کے وائس چانسلر نے شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے اور پاکستان و جاپان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تقریب کا آغاز پاکستان اور جاپان کے قومی ترانوں سے ہوا۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ اس مرکز کا قیام پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہمیشہ جدید تعلیم، تحقیق اور بین الاقوامی روابط کے فروغ کے لئے کوشاں رہی ہے اور یہ مرکز اسی وژن کی عملی تعبیر ہے۔جاپانی سفیر آکاماتسو شوئیچی نے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلیمی تعاون مستقبل میں مزید فروغ پائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز نوجوانوں کو نہ صرف جاپانی زبان سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ ان کی پیشہ وارانہ ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر صائمہ ناصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے اقدامات تحقیق، جدت اور بین الاقوامی اشتراک کے نئے دروازے کھولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکز طلبہ و محققین کو جاپانی زبان و ثقافت کے ساتھ ساتھ جدید سائنسی و فنی رجحانات سے بھی روشناس کرائے گا جس سے جامعہ کی تحقیقی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔تقریب کے دوران جاپانی زبان کی جماعت اورریڈ جاپان منصوبہکے تحت قائم کئے گئے کتب گوشے کا بھی افتتاح کیا گیا۔ کتب خانے کے نگران سید غلام کاظم علی نے مہمانوں کو کتب خانے میں قائم ریڈ جاپان منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔مزید اہم خبریں
-
ایران سے سستی گیس کا معاہدہ ہونے کے باوجود گیس کیوں نہیں خریدی جاتی؟
-
وہ بڑے ملک جو آپس میں بات نہیں کرتے تھے آج پاکستان کی بدولت معاہدہ کررہے ہیں
-
وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کی ریلوے کے شہید ملازم لیاقت علی کی فرض شناسی کے اعتراف میں بعد از شہادت ’’ستارۂ شجاعت‘‘ عطا کرنے کی سفارش
-
پنجاب حکومت نے اپنی انشورنس کمپنی قائم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، عظمی بخاری
-
وفاقی وزیر إھمد حنیف عباسی کی ریلوے کے شہید ملازم لیاقت علی کی فرض شناسی کے اعتراف میں بعد از شہادت ’’ستارۂ شجاعت‘‘ عطا کرنے کی سفارش
-
ْکراچی میں 12 سے 24 مئی تک منتخب علاقوں میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم جاری رہے گی، عائشہ رضا فاروق
-
بلاول بھٹو زرداری کی لکی مروت میں دہشت گردانہ بم دھماکے کی مذمت
-
نوجوانوں کو جدید مہارتوں اور بین الاقوامی زبانوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، چوہدری سالک
-
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
وفاقی تحقیقاتی ادارہ میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر 200 سے زائد اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ، سینٹ کو آگاہی
-
افواج پاکستان سمیت پولیس اور خفیہ ادارے ان دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مستعد ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
دہشت گردی کے خلاف ادارے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے، سہیل آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.