غلام مرتضی سموں اور راؤ قادر راجپوت کے اعزاز میں شہری تاجر اتحاد نوابشاہ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی بدھ 23 اکتوبر 2024 17:39

نواب شاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر 2024ء ) تاجر اتحاد نواب شاہ کے سابق رہنماء غلام مرتضیٰ سموں کی شہری تاجر اتحاد نواب شاہ میں شمولیت کے بعد شہری تاجر اتحاد نواب شاہ کیجانب سے وائس چیئرمین شہری تاجر اتحاد نواب شاہ جبکہ راؤ قادر راجپوت کو وائس پریزیڈنٹ شہری تاجر اتحاد نوابشاہ مقرر کیئے جانے کے حوالے سے حاجی عبد الستار قریشی ودیگر رہنماؤں کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غلام مرتضیٰ سموں کو شہری تاجر اتحاد نوابشاہ کا وائس چیئرمین اور راؤ قادر راجپوت کو وائس پریزیڈنٹ شہری تاجر اتحاد نوابشاہ منتخب کردیا گیا اس موقع پر چیمبر آف کامرس شہید بینظیر آباد کے صدر حاجی عظیم مغل ،شہری  تاجر اتحاد نواب شاہ کے چیئرمین حاجی عبد الستار قریشی ،منیر حسین کھوکھر ،ایڈووکیٹ آغا جان محمد خان پٹھان ،حاجی خلیل ابراہیم قریشی ،حاجی شفیع الرحمن جدون ،راجہ محسن مغل  ،حاجی کبیر ملک ،نادر مرزا ،رانا حامد کھوکھر ،ودیگر یونینز کے عہدیداران نے شرکت کی اور منتخب ہونے والے دونوں عہدیداران کو سندھ کا روائتی تحفہ سندھی اجرک پیش کیا اس موقع پر تمام تقریب کے شرکاء کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد بھی دی گئی بعد ازاں حاجی عظیم مغل کے جنم دن کا کیک بھی کاٹا گیا

متعلقہ عنوان :