کمشنررخشان ڈویژن مجیب الرحمن قمبرانی کا نوشکی کا دورہ

بدھ 23 اکتوبر 2024 23:10

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2024ء) کمشنر رخشان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے رخشان ڈویژن کے ضلع نوشکی کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمشنر رخشان نے نوشکی میں ٹیچنگ ہسپتال، کووڈ پروجیکٹس ،زیر تعمیر نئی ہسپتال ، کیڈٹ کالج، گرلز کالج، اسپورٹس کمپلیکس ، نوشکی بائی پاس روڈ بدل کاریز روڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا کمشنر رخشان ڈویڑن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو کے ہمراہ نوشکی میں میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال نوشکی کا دورہ کیا ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں کووڈ پروجیکٹس کے تعمیر شدہ ای سی یو اور آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشکی ڈاکٹر صاحب زادہ فرید احمد ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق احمد مینگل ، ایم ایس ڈاکٹر ظفر مینگل ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی نوشکی سید ہمایوں شاہ موجود تھے ایم ایس نے ہسپتال کے حوالے سے بریفننگ دی ،کمشنر نے نوشکی میں نہی زیر تعمیر 50 بیڈ ہسپتال کے کام کا معائنہ کیا جہاں کام کو معیاری بنیادوں پر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر رخشان نے نوشکی اسپورٹس کمپلیکس کا معائنہ کیا ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نوشکی صادق مینگل، ایکسیئن بلڈنگ ظہور احمد سیاپاد اور باقی متعلقہ آفیسران نے اسپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے بریفننگ دی۔ کمشنر نے گورنمنٹ گرلز کالج نوشکی اور کیڈٹ کالج نوشکی کا بھی دورہ کیا جہاں گرلز کالج اور کیڈٹ کالج کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا کیڈٹ کالج نوشکی میں کمشنر رخشان نے پودے لگا کر شجر کاری کی، کمشنر رخشان ڈویڑن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے نوشکی میں زیر تعمیر نوشکی بائی پاس روڈ اور بدل کاریز روڈ سمیت دیگر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔

کمشنر رخشان ڈویژن کو دورے نوشکی میں ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ظہور احمد بلوچ، ایکسیئن بی اینڈ ار بلڈنگ ظہور احمد سیاپاد، ایکسیئن بی اینڈ آر روڈ قاضی ثناء اللہ مینگل ودیگر آفیسران نے ڈیپارٹمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔

متعلقہ عنوان :