سانگھڑ میں دریافت تیل و گیس کے کنویں سے پیداوار شروع

بلوچ 2کنویں سے 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے، ترجمان

جمعرات 24 اکتوبر 2024 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2024ء) صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں بلوچ ٹو کنویں سے دریافت تیل و گیس کے ذخائر کو فعال کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل کو مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں اور اب ملکی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے جو ذخائر دریافت ہوئے تھے وہاں سے پیداوار شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سمبار فارمیشن میں دریافت شدہ بلوچ 2 کنویں کو سنجھورو بلاک میں پیداوار کے لیے فعال کر دیا گیا ہے،بلوچ 2 کنویں سے اگست 2024 کو 3920 میٹر تک کھدائی کے بعد تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق بلوچ 2کنویں سے 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جارہی ہے، بلوچ 2کنویں کی دریافت سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

متعلقہ عنوان :