میرپورخاص پولیس نے کم عمر لڑکی کی بڑی عمر کے شخص کے ساتھ ہونے والی زبردستی شادی کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، دولہا گرفتار مقدمہ درج

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 25 اکتوبر 2024 16:02

میرپورخاص(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25اکتوبر 2024) میرپورخاص تھانہ دلبر مہر کی پولیس نے سندھڑی کے گاؤں جان محمد جونیجو میں 15 سالہ لڑکی پوجا سامی کی مبینہ زبردستی شادی کروائی جا رہی تھی اسے ناکام بنا دیا ہے ترجمان پولیس کے مطابق رات گئے خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دلبر خان مہر نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ مذکورہ نشاندھی والی جگہ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے نابالغ لڑکی کو باحفاظت بازیاب کروالیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران موقعہ پر موجود دلہن کے والد رانجھو سامی اور دولہا عبد المجید سامی جس کی عمر 40/45 سال بتائی جاتی ہے اس کو بھی گرفتار کرلیا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ بازیاب کی گئی لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ والد بڑی عمر کے عبد المجید نامی شخص کے ساتھ زبردستی شادی کروا رہے تھے جبکہ پولیس نے گرفتار ملزمان اور حفاظتی تحویل میں لی گئی لڑکی کو دلبر خان مہر تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے دولہے اور لڑکی کے باپ کے خلاف سندھ چائلڈ میرج ریسٹرنٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :