پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کاجشن پارلیمانی بالادستی کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس

ہفتہ 26 اکتوبر 2024 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیراہتمام جشنِ پارلیمانی بالادستی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے ذیلی ونگز، پیپلز پارٹی لاہور کے ضلعی اور زونل عہدیداران نے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت ممبر سینٹرل ایگزیکٹو پی پی چودھری اسلم گل نے کی،اجلاس میں عثمان ملک، ڈاکٹر خیام، عامر نصیر بٹ، صداقت شیروانی، چوہدری ریاض ،رانا اشعر نثار،راؤ خالد،منیر ڈگرا،انجم بٹ،عمران کھوکھر،عدنان کھوکھر شریک تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اسلم گل نے کہا کہ جشنِ پارلیمانی بالادستی کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا اور پارٹی کے پیغام کو عوام تک پہنچایا جائے گا،عوام الناس میں پارٹی کی جمہوری جدوجہد اور پارلیمانی نظام کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے،چوہدری اسلم گِل اور رانا اشعر نثار نے کارکنان کو متحرک اور عوامی رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔پیپلز لائرز فورم لاہور کےرہنماعلی عمران نقوی نے کہا کہ26ویں آئینی ترمیم کا اصل فائدہ عوام کو ہو گا۔پیپلز لیبر فورم کے رہنما اطہر شاہ نے کہا کہ جشن کے موقع پر مہنگائی اور نجکاری کیخلاف بھی آواز اٹھائی جائیگی۔