جے یو آئی ف کی ایک ممبر پانچ سات مرتبہ میرے پاس آئیں کہ میرا حلف لیں میں نے کہا جا کے پہلے الیکشن کمیشن سے نوٹیفیکیشن لے کے آئیں،ایاز صادق

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی جائے ،ایک اخبارنے میرے انٹرویو کو مس رپورٹ کیا،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

پیر 28 اکتوبر 2024 19:10

) اسلام آباد(آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ جب الیکشن ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹیفکیشن کرتا ہے جن ممبران کا نوٹیفکیشن ہوتا ہے تب ان ممبران کو آنے کی اجازت دیتے ہیں جے یو آئی ف کی ایک ممبر پانچ سات مرتبہ میرے پاس آئیں کہ میرا حلف لیں میں نے کہا جا کے پہلے الیکشن کمیشن سے نوٹیفیکیشن لے کے آئیں،تمام معزز ججز میرے لیے قابل عزت و قابل احترام ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے ایک اخبار سے شکوہ کرتے ہوئے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ میں ایک بیان دینا چاہتا ہوں میں نے سلیم صافی کے پروگرام جرگہ میں انٹرویو دیا تھا انٹرویو کو ایک اخبار نے مس رپورٹ کیا ہم یہاں لوگوں کو کورٹ آرڈر پر نوٹیفائی یا ڈی نوٹیفائی نہیں کرتے ہیں جب الیکشن ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹیفکیشن کرتا ہے تب ممبران کو آنے کی اجازت دیتے ہیں جے یو آئی ف کی ایک ممبر پانچ سات مرتبہ میرے پاس آئیں کہ میرا حلف لیں میں نے کہا جا کے پہلے الیکشن کمیشن سے نوٹیفیکیشن لے کے آئیں،تمام معزز ججز میرے لیے قابل عزت و قابل احترام ہیں اس طرح کی غلط رپورٹنگ نہیں ہونی چاہیے،جس اخبار نے خبر دی انہیں زیادہ ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

28-10-24/--221 #h# ڑ*صدر مملکت آصف علی زرداری کو چھ ممالک کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کردیں #/h# س اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کو جمہوریہ کرغز، ریاست فلسطین، جمہوری عوامی جمہوریہ کوریا، ازبکستان، کینیا اور جمہوریہ ترکیہ کے سفرائ نے سفارتی اسناد پیش کر دیں ۔نامزد سفرائ نے صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ صدر مملکت نے سفرائ کو پاکستان میں تقرری پر مبارکباد پیش کی۔

صدر مملکت نے کہاکہ امید ہے کہ غیر ملکی سفرائ پاکستان کے ساتھ تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی طور پر سود مند دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، قبل ازیں، سفرائ کو ایوان صدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔