ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر سنبل کا ممنوع پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی 2 دکان سیل 20 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 29 اکتوبر 2024 17:11

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر 2024ء ) ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر سنبل کا پلاسٹک بیگز کے دکانوں کا دورہ ممنوع پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والے 2 دکان سیل 20 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے تفصیلات کے مطابق ادارہ تحفظ ماحولیات شہید بینظیر آباد کے ریجنل انچارج ڈاکٹر گل امیر سنبل نے سیپا ٹیم، ڈائریکٹر ٹیکسیشن ظفر علی زرداری اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے ہمراہ نوابشاہ شہر کے مرکزی بازار کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر سنبل نے ممنوع پلاسٹک بیگز فروخت کرنے والی 2 دکانوں کو سیل کردیا جبکہ 20 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کرلئے اس موقع پر ریجنل انچارج سیپا ڈاکٹر گل امیر سنبل نے بتایا کہ گزشتہ 10 ماہ سے ان دکانداروں کو ہدایات دی گئی تھیں کہ ممنوعہ پلاسٹک بیگز کی خرید و فرخت ہرگز نہ کریں اس کے باوجود یہ افراد ممنوعہ پلاسٹک بیگز کی کھلے عام خرید و فروخت کر رہے تھے، جس پر آج کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل اور بند کروائی گئیں اور کئی دکانوں سے ممنوعہ پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کاروائی کا سن کر کئی دکاندار اپنی دکانیں بند کرکے بھاگ گئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔