معروف مذہبی سکالر سینیٹر مولانا سمیع الحق مرحوم کی چھٹی برسی 2نومبر کو منائی جائے گی

منگل 29 اکتوبر 2024 22:32

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2024ء) معروف مذہبی سکالر سینیٹر مولانا سمیع الحق مرحوم کی چھٹی برسی 2نومبر کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق دسمبر1937ء کو اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے وہ ملک کے ایک ممتاز سیاستدان،عالم دین اورمذہبی اسکالر تھے وہ خیبر پخونخواہ کے دینی ادارے دار العلوم حقانیہ کے مہتمم بھی تھے وہ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام(س) کے امیر تھے۔مولانا سمیع الحق 2نومبر 2018ء کو راولپنڈی میں ایک قاتلانہ حملے کے دوران خالق حقیقی سے جا ملے۔