احمد فراز ترقی پسند مزاج کے حامل شاعر تھے، انکی شاعری رومان،احتجاج اور مزاحمت کی عکاس تھی ، اصغر ندیم سید

منگل 29 اکتوبر 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2024ء) الحمرا آرٹس کونسل لاہور کی الحمرا ادبی بیٹھک میں منگل کی شام کو پاکستان کے نامور لکھاری اصغر ندیم سید نے شہر آفاق شاعر احمد فراز کی شخصیت اور انکے ادبی کام پر اظہار خیال کیا۔ترجمان کے مطابق اس ادبی نشست میں چیئرمین الحمرا رضی احمد نے خصوصی شرکت کی۔نامور لکھاری اصغر ندیم سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہند کوہ خطے سے پروان چڑھنے والے شاعر احمد فراز کی عملی زندگی جہد مسلسل کا زمانہ تھا،احمد فراز ترقی پسند مزاج کے حامل شاعر تھے،احمد فراز کی شاعری رومان،احتجاج اور مزاحمت تھی جو ان کی پہچان کی وجہ بنی،احمد فراز کا فطری میلان ادب و شاعری تھا،احمد فراز اپنے عہد کے سچے فنکار تھے حق گوئی اور بے باکی ان کی تخلیقی فطرت کا بنادی عنصر رہا،عشق محبت اور محبوب سے منسلک باریک احساس کے جذبات اور کیفیات کو جو زبان دی یہ انہی کا خاصہ ہے،پاک وہند کے مشاعروں میں جتنا احمد فراز کو سنا گیا اتنی پذیرائی کسی اور کو نہ ملی،ادب کی خدمت کے سلسلے میں احمد فراز کو حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز سے نوازا،احمد فراز کی اپنی شخصیت کلاسیکل سٹیٹس کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا نے بھی ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا۔اپنے اسلاف ، ادبی ,اصلاحی اور معاشرتی شخصیتات پر پروگرامز کا اہتمام اصلاح معاشرے کی طرف عملی قدم ہے۔شرکا نے پروگرام کے اختتام پر سوال جواب کیے۔نوین روما نے بطور میزبان پروگرام ہوسٹ کیا۔الحمرا ترجمان کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل نامور ستاروں کو خراج عقیدت کے لیے ایسی نشستوں کے اہتمام کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :