حاصل پور ،جائیداد کا لالچ، بیٹے نے باپ کو سانپ سے ڈسوا دیا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی

منگل 29 اکتوبر 2024 19:30

حاصل پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2024ء) حاصل پور میں جائیداد تنازعے پر بدبخت بیٹے نے سگے باپ کو چارپائی سے باندھ کر سانپ سے ڈسوا دیا ،باپ کی حالت غیر ہونے پر بیٹا موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ،متاثرہ شخص کا تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :