مہران یونیورسٹی جامشورو میں ٹیکسٹائل کارنیوال کے نام سے ایک روزہ میلہ کا انعقاد

بدھ 30 اکتوبر 2024 17:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2024ء) مہران یونیورسٹی جامشورو کے ٹیکسٹائل شعبے کے طلباء کی سوسائٹی کی جانب سے ٹیکسٹائل کارنیوال کے نام سے ایک روزہ میلہ منعقد کیا گیا۔ میلے کا افتتاح سٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر عبد الفتاح عباسی اور ٹیکسٹائل شعبے کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ذیشان کتري نے کیا۔

(جاری ہے)

میلے میں طلباء کی جانب سے تیار کردہ کپڑوں، شرٹس، کھانے پینے کی اشیاء اور کھیلوں کے سٹال لگائے گئے جبکہ میلے میں مشاعرہ، موسیقی اور تقریری مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد الفتاح عباسی، ڈاکٹر ذیشان کتري اور ڈاکٹر نوید مینگل نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طلباء کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ہنر سکھاتی ہیں،تعلیم اور سیکھنے کا عمل صرف کلاس رومز تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے سے مہران یونیورسٹی کے طلباء بہت کچھ سیکھیں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :