میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

کامیابی کا تناسب 46فیصد سے زائد رہا،23ہزار 991امیدوار فیل

بدھ 30 اکتوبر 2024 17:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2024ء) لاہوربورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر ا متحانات زاہد میاں نے نتائج کا اعلان کیا۔رواں سال امتحان میں 44ہزار 881امیدواروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق امتحان میں 20ہزار 890 امیدوار پاس ہوئے،امتحان میں کامیابی کا تناسب 46فیصد سے زائد رہا۔رضوان نذیر کے مطابق رواں سال امتحان میں 23ہزار 991امیدوار فیل ہوئے، امیدوار اپنے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے معلوم کرسکیں گے۔کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ نتائج کا اعلان گزشتہ سال کی نسبت 19روز پہلے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :